پاکستان
30 ستمبر ، 2013

موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کاشارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ ہوگیا

موسم میں بہتری کے باوجود بجلی کاشارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ ہوگیا

لاہور…موسم میں بہتری آنے کے باوجود بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4ہزار میگاواٹ ہو گیا،اس کی وجہ بجلی کی پیداوار میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق بجلی کی طلب 15ہزار800میگاواٹ، جبکہ پیداوار کم ہو کر11ہزار800میگاواٹ رہ گئی ،ہائیڈل کے ذریعے بجلی کی پیداوار4ہزار 830 میگاواٹ،تھرمل کے ذریعے ایک ہزار520 اور آئی پی پیزکے ذریعے5ہزار450میگاواٹ ہے۔

مزید خبریں :