01 اکتوبر ، 2013
سری نگر…جموں کشمیر کی اسمبلی میں سابق بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے بیان پر ہنگاما آرائی ہوئی۔ارکان اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف سے ان کے بیان کی وضاحت ما نگی جائے۔ جموں کشمیر اسمبلی میں وی کے سنگھ کا بیان ارکان کے درمیان تلخ کلامی کا سبب بن گیا۔ بی جے پی کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ سابق آرمی چیف کو اسمبلی میں بلا کر بیان کی وضاحت لی جائے۔ بعد میں بی جے پی کے ارکان نے احتجاجا اسمبلی سے واک آوٴٹ بھی کیا۔ جرنل وی کے سنگھ نے انکشاف کیا تھا کہ بھارتی فوج جموں کشمیر میں وزرا کو رقم دیتی ہے۔