02 اکتوبر ، 2013
کراچی…رابطہ کمیٹی متحدہ کے ارکان طارق جاوید اور محمد اشفاق نے حکومت کو اللہ اوررسول کا واسطہ دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ خداراپاکستان کوبچانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات کواس کے عہدے سے فی الفور ہٹایاجائے۔ایم کیوایم کے جاری بیان کے مطابق رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ شاہد حیات مرتضیٰ بھٹوشہید، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے سیاسی کارکنوں کے قتل میں ملوث رہا ہے اور اور تشدد میں اپنا ثانی نہیں رکھتا، اب بھی اس کی سربراہی میں متحدہ کے کارکنوں کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کیا جا رہاہے اور اُنہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ۔