کھیل
02 اکتوبر ، 2013

ڈیو واٹمور کا سعید اجمل کے کوچز کے بارے میں بیان پر اظہارافسوس

 ڈیو واٹمور کا سعید اجمل کے کوچز کے بارے میں بیان پر اظہارافسوس

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور نے سعید اجمل کے کوچز کے بارے میں بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سعید اجمل نے گزشتہ شب ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈیو واٹمور پاکستان کے لوکل کوچز سے مختلف نہیں، فرق صرف اِتنا ہے کہ انہیں زیادہ پیسے دیئے جاتے ہیں۔ ڈیو واٹمور کو ہماری زبان بھی سمجھ نہیں آتی۔ سعید اجمل کے اس بیان پر ڈیو واٹمور نے ردعمل ظاہر کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور ایک ٹوئٹ کردیا جس میں انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بیانات سن کر انہیں شدید مایوسی اور صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے دبے لفظوں میں یہ بھی کہہ دیا کہ انہیں اجمل سے ایسے بیان کی امید نہیں تھی۔

مزید خبریں :