پاکستان
02 اکتوبر ، 2013

جماعت اسلامی کابجلی، پیڑول کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف مظاہروں کا اعلان

جماعت اسلامی کابجلی، پیڑول کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف مظاہروں کا اعلان

لاہور…جماعت اسلامی نے بجلی اور تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف جمعے سے ملک بھر میں مظاہرے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ اتوار کو ضلع اور تحصیل کی سطح پر 5 ہزار مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جن سے جماعت اسلامی کے قائدین تاجر اور مزدور رہنما خطاب کریں گے۔ اسلام آباد میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن اور لیاقت بلوچ خطاب کریں گے۔

مزید خبریں :