03 اکتوبر ، 2013
پشاور…وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری شہزاد ارباب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے تمام سمریز چیف سیکریٹری کے بجائے براہ راست اُنہیں بھیجنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک اورچیف سیکریٹری شہزادارباب کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کوہدایت کی ہے کہ وہ کوئی بھی سمری چیف سیکریٹری کو نہ بھیجیں بلکہ براہ راست وزیر اعلیٰ کو بھیجی جائیں۔ اختلافات پیدا ہونے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکریٹری شہزاد ارباب کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے جیونیوزسے گفتگومیں بتایا کہ ان کے اورچیف سیکریٹری کے درمیان اختلافات نہیں ہیں۔تاہم سمریزبراہ راست منگوانے کافیصلہ قانون کے مطابق کیا گیا ہے۔