03 اکتوبر ، 2013
حیدرآباد …حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت نیاز مغیری،دیدار مغیری اور منظور مغیری کے نام سے ہوئی جو لیاری گینگ وار کے ملزمان ہیں۔پولیس کے مطابق دیدار مغیری کراچی لیاری گینگ وار میں بھتہ خوری میں پولیس کو مطلوب تھا۔