03 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ نیپرا کا ٹیرف تو حکومت سے بھی زیادہ ہے۔اس طرح خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر بجلی خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر نظرثانی کو تیار ہے، تاہم باہر آتے ہی ان کا کہنا تھا کہ نظر ثانی نہیں ہوگی جبکہ نیپرا کا ٹیرف تو حکومت سے بھی زیادہ ہے۔