دنیا
04 اکتوبر ، 2013

امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب فائرنگ، خاتون ہلاک، علاقہ کلیئر

امریکی کانگریس کی عمارت کے قریب فائرنگ، خاتون ہلاک، علاقہ کلیئر

واشنگٹن…واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کو کلیئر کرکے آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا، پولیس کی فائرنگ سے خاتون ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں تھی۔ واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے قریب وارننگ کے باوجود نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے کارسوارخاتون ہلاک ہوگئی جبکہ گاڑی سے دوسے تین سال کی عمرکے بچے کوبحفاظت نکال لیاگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاوٴس کے قریب ایک گاڑی کورکنے کااشارہ کیاگیا مگرخاتون ڈرائیورنے ریڈ لائن عبورکرلی اورگاڑی کوبھگاتی ہوئی امریکی کانگریس کی عمارت کی طرف لے گئی۔پولیس کی تقریباًبیس کاروں نے حساس علاقے میں تقریباًایک سے ڈیڑھ میل تک بلیک سیڈان کاتعاقب کیا۔ کارچیزنگ کے دوران پولیس کی ایک گاڑی دستورایونیوسے ٹکراگئی جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیاجسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔حکام کے مطابق واقعے کے دوران سینیٹ اورایوان نمائندگان کے اجلاس ہورہے تھے۔پولیس کی جانب سے اراکین کانگریس سے کہا گیا کہ وہ کیپیٹل ہل کے اندررہیں جبکہ پارلیمنٹ کے تمام دروازے بندکردیے گئے تاہم بعد میں پولیس نے واضح کیا کہ واقعہ دہشت گردی کی کارروائی نہیں تھا۔وائٹ ہاوٴس کے ایک عہدیدارکاکہناہے کہ ساری صورتحال پرصدراوباما کوبریفنگ دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں :