04 اکتوبر ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گرمی برقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔سندھ کے کئی علاقوں میں موسم گرم ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں صبح کے وقت موسم سرد ہونے لگا ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں استور اور بالائی علاقوں میں موسم ٹھنڈا اور خوشگوار ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن اور کشمیر کے چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور لسبیلہ میں 42ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیا گیا۔