21 مارچ ، 2012
اسلام آباد… وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت اور این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت جاری ہے اور سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کہا تھا مزید شہادتیں دوں گا، جس پر اٹارنی جنرل نے مزید گواہان اور ثبوت پیش نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عدالت نے شہادتیں مکمل ہونے کا آرڈر لکھوا دیا جس کے بعد اعتزاز احسن نے حتمی دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔