پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

پاکستان سمیت ایشیا کی کوئی جامعہ20 Top میں جگہ نہیں بنا سکی

پاکستان سمیت ایشیا کی کوئی جامعہ20 Top میں جگہ نہیں بنا سکی

لندن…جامعات کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان سمیت ایشیا کی کوئی جامعہ20 Top میں جگہ نہیں بنا سکی۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جامعات کی عالمی دجہ بندی میں Top 10 میں 7 امریکی اور 3 برطانوی جامعات سرفہرست ہیں۔امریکی جامعہ کیلی فورنیا انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پہلے نمبر پر ،جب کہ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی ،اور برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی ،مشترکہ طور پر ،دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔ایشیا کی بہترین یونیورسٹی قرار دی جانے والی جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی فہرست میں 23 ویں نمبر پر رہی۔

مزید خبریں :