04 اکتوبر ، 2013
لیہ…جی سی یونیورسٹی سب کیمپس لیہ میں ایک روزہ کلچرل شو کا انعقاد ہوا جس میں رنگا رنگ ا سٹال لگائے گئے۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس لیہ میں ایک روزہ رنگا رنگ کلچرل شو میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے طلبا و طالبات نے اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنسز ،انجیئرنگ ،فزکس ،کامرس،اکنامکس ودیگر ڈیپارٹمنٹ نیاسٹال لگا رکھے تھے جس میں مختلف ماڈل کے ذریعے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کو اجاگر کیاگیا۔ کلچرل شو میں رنگا رنگ اسٹالوں میں مقامی ثقافت کی نمائش بھی کی گئی تھی۔کلچرل شو میں تیار دلہا اور دلہن کو بھی بہت پسند کیا گیا کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے طلبا نے ریموٹ کنٹرول سے اڑنے والا ہیلی کاپٹر بنایا تھا جس سے ایف ایم ریڈیو کی نشریات نشر کرنے کے علاوہ کیمرہ سے فوٹوگرافی کی سہولت بھی موجودتھی یونیورسٹی کے اساتذہ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کلچر شو منعقد کرانے کا مقصد طلباو طالبات میں مقامی ثقافت بارے آگاہی اور انہیں مثبت تفریح فراہم کرنا ہے۔