پاکستان
04 اکتوبر ، 2013

ضلع کیچ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ

ضلع کیچ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ

کیچ…زلزلہ سے متاثرہ ضلع کیچ میں آج پھر امدادی سرگرمیوں میں مصروف سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔شرپسندون کی فائرنگ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ سے متاثرہ ضلع کیچ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کی۔واقعہ ڈنڈر کے مقام پر پیش آیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسری طرف آواران میں زلزلہ آئے آج دسواں روز ہے۔تباہ کن زلزلہ سیپل بھر میں سیکڑوں قیمتی جانیں لقمہ اجل بنیں تومکانوں کے درو دیوار تک زمین بوس ہو گئے۔بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں متاثرین اب بھی مدد کے منتظر ہیں۔پیاس بجھانے کے لیے نہ تو صاف پانی دستیاب ہے اور نہ ہی بھوک مٹانے کے لیے مناسب خوراک۔ خیمہ بستیاں بھی نہیں بن سکیں۔

مزید خبریں :