پاکستان
21 مارچ ، 2012

کابینہ میں ردو بدل معمول کی بات ہے،میرا استعفیٰ نہیں،وزیراعظم

کابینہ میں ردو بدل معمول کی بات ہے،میرا استعفیٰ نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل معمول کی بات ہے تاہم میرا استعفیٰ معمول کی بات نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہے، پارلیمنٹ موجود ہے، آزاد عدلیہ اور میڈیا ہے، کسی فکرکی ضرورت نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے جب سوال کیا جاتا ہے تو میں 18 کروڑ عوام کا نمایندہ ہوں جواب دینا پڑتا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی نہ کسی کے کہنے پر بند کی نہ کسی کے کہنے پر کھولیں گے، اس حوالے سے پارلیمنٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے اور ہم اس میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :