21 مارچ ، 2012
بٹ خیلہ … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ 27 مارچ کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے، عوام کی مدد سے تبدیلی لائیں گے، حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ کیا تو تمام راستے بند کردیں گے۔ بٹ خیل میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا ہے کہ حکمران امریکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہمیں واپس آنا چاہئے، حکومت نے نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ کیا تو تمام راستے بند کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27مارچ کوپارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے ، پارلیمنٹ بتائے اس کی 2 قرار دادوں پر کس نے عمل نہیں کیا، تحصیل باڑہ سے سیکڑوں خاندانوں کو ہجرت پرمجبور کیا گیا۔