پاکستان
21 مارچ ، 2012

نقصانات کا ازالہ اور تحفظ فراہم کیا جائے، اخبار فروش رہنماوٴں کا مطالبہ

نقصانات کا ازالہ اور تحفظ فراہم کیا جائے، اخبار فروش رہنماوٴں کا مطالبہ

کراچی … اخبار فروش رہنماوٴں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں جلائے گئے اخبارات کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ اخبارفروشوں کو تحفظ فراہم کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اخبار فروش رہنما محمد اقبال نون نے کہا ہے کہ اخبار فروش قارئین تک اخبار پہنچاتا ہے ، ان سے اخبار چھینے جانے لگے ہیں، جمہوری حکومت میں سیاسی جماعتیں دھمکیاں دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں بتائیں ہمارا کیا قصور ہے،ہمارے مسائل سننے کو کوئی تیار نہیں، سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اخبار فروشوں کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچایا جائے۔ اخبار فروش رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں جلائے گئے اخبارات کے نقصان کا ازالہ کیاجائے، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اخبار فروشوں کوتحفظ فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ زیادتی جاری رہی تو ملک بھر میں اخبار کی فراہمی روک دیں گے ، آج 14 ہزار اخبارات جلائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :