پاکستان
21 مارچ ، 2012

کراچی: ”امتحانات میں شفافیت اور انتظامات“ کے موضوع پر جنگ فورم

کراچی: ”امتحانات میں شفافیت اور انتظامات“ کے موضوع پر جنگ فورم

کراچی … کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں پرچوں کی ترسیل سیکیورٹی گارڈز کی نگرانی میں کی جائے گی جبکہ امتحانی مراکز پر جنریٹرز فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ یہ بات میٹرک بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر سعید احمد صدیقی نے ”امتحانات میں شفافیت اور انتظامات“ سے متعلق جنگ فورم میں بتائی۔ جنگ فورم میں میٹرک بورڈ کے سیکریٹری، ناظم امتحانات، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور اساتذہ نے شرکت کی۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے بتایا کہ اس سال 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد طلباء نویں، دسویں کے امتحانات میں شرکت کریں گے اور ان امیدواروں کیلئے 250 امتحانی مراکز بنائے جائیں گے۔ ناظم امتحانات رفیعہ ملاح نے بتایا کہ انہوں نے کے ای ایس سی کو امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ امتحانی مراکز پر جنریٹرز فراہم کرنے کی تجویز بھی زیرغورہے۔

مزید خبریں :