پاکستان
10 اکتوبر ، 2013

لاہوراور پشاور میں بم دھماکوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لاہور کے علاقے پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ کے ہوٹل میں میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کاروائیوں ملوث دہشت گرد وں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں فوری سزا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک بھر میں پے درپے بم دھماکے کی سفاکانہ کاروائیاں کررہے میں اور ابھی تک قانون کی گرفتار سے آزاد ہیں ۔۔انہوں نے بم دھماکے جاں بحق ہونے والے فردکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے او زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔دریں اثناء الطاف حسین نے دہشت گردوں کی جانب سے پشاورکے علاقے رنگ روڈپردھماکہ کرکے پولیوٹیم کی حفاظت پرمامورلیویزاہلکاروں سمیت متعددشہریوں کونشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں،عبادتگاہوں،بزرگان دین کے مزارت اورسیکوریٹی اہلکاروں کوتسلسل کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک کوغیرمستحکم کیاجاسکے۔انہوں نے بم دھماکوں میں زخمی ہونیوالے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔ الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنرخیبرپختونخوااور وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیا کہ پشاور بم دھماکے کانوٹس لیاجائے ،دھماکے زخمیوں کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اوردھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن وحیدکی والدہ احسان فاطمہ ، میڈیکل ایڈکے کارکن ڈاکٹرعرفان قریشی اورسرجانی ٹاؤن ایلڈر ونگ کے کارکن بشیر احمد شیخ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل دے۔(آمین)۔

مزید خبریں :