پاکستان
10 اکتوبر ، 2013

متحدہ قومی موومنٹ کے وفدکا جناح اسپتال کادورہ،زلزلہ کے زخمیوں کی عیادت

 متحدہ قومی موومنٹ کے وفدکا جناح اسپتال کادورہ،زلزلہ کے زخمیوں کی عیادت

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفدنے رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی کے ہمراہ جناح ہسپتال کادورہ کیااور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے جناح اسپتال میں زیرعلاج صوبہ بلوچستان کے شہرآواران سے کراچی منتقل کئے گئے زلزلے سے شدیدمتاثرہ زخمیوں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی۔وفدمیں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی اشفاق منگی،محترمہ سمیتاسیداوربلوچستان کمیٹی کے رکن عبدالخالق بلوچ کے علاوہ دیگرشامل تھے۔وفدکے ارکان نے اسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعاکی۔وفدنے زخمیوں اوراسپتال میں موجوددیگر اہل خانہ اورمعصوم بچوں میں عیدالاضحی کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے سیلے سلائے ملبوسات کے تحائف تقسیم کیے۔اس موقع پرمریضوں نے مصیبت کی گھڑی میں ساتھ دینے پر الطاف حسین کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی جانب سے منگھو پیر کے علاقے میں موٹرسائیکلوں پربارودی مواد منگھوپیر منتقل کرنے پر اظہارتشویس کا اظہارکیا ہے اورمطالبہ کیاکہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے کہ ایک ایسے وقت میں جب شہرمیں دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف ٹارگٹڈآپریشن کیاجارہا ہے اور شہرمیں جگہ جگہ قانون نافذکرنیوالے اہلکاروں کی چیک پوسٹں قائم ہیں دہشت گردکس طرح بھاری مقدار میں بارودی موادموٹرسائیکلوں پر منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سرعام کراچی کے معصوم شہریوں،پولیس اہلکاروں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے صدر ممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار،گورنر ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے کہ شہرمیں قانون نافذکرنیوالے اداروں کی موجودگی میں دہشت گردکس طرح بھاری مقدارمیں بارودی مواد منتقل کرپائے۔علاوہ ازیں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چنگ چی رکشوں پرپابندی لگاکرڈرائیوروں کوگرفتارکرنے پرتشویش کااظہارکیا اور کہاہے کہ چنگ چی رکشوں پریکسرپابندی لگانامناسب نہیں،اچانک پابندی سے شہریوں کودوران سفرشدیدپریشان کاسامناکرناپڑے گا۔ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے چنگ چی رکشاوٴں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اورشہریوں کوسستی سواری میسرآئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے چنگ چی رکشاؤں پر اچانک پابندی اورہزاروں رکشہ ضبط کرکے ڈرائیوں کوگرفتارکرنے سے شہریوں کودوران سفرشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ چنگ چی رکشوں کوقانون کے دائرے میں لاتے ہوئے چنگ چی رکشہ کیلئے قوانین بنائے جائیں اورانہیں مین شاہراہوں کے بجائے لنک روڈتک محدودکیاجائے تاکہ ایک طرف ٹریفک کی روانی میں خلل پیدانہ ہواورتودوسری طرف شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت میسرآتی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں رکشہ پر یکساں پابندی عائد کرنے سے نہ صرف بے روزگار ی میں اضافہ ہوگابلکہ شہری ایک سستے سفری سہولت سے بھی محروم ہوجائیں گے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں چنگ چی رکشوں پرپابندی ختم کی جائے ،تمام گرفتارڈرائیوں اور ضبط شدہ رکشوں کوچھوڑکرانہیں لنک روڈتک محدودکردیاجائے۔

مزید خبریں :