پاکستان
22 مارچ ، 2012

وزیرداخلہ رحمن ملک کی طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

وزیرداخلہ رحمن ملک کی طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

پشاور… وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے طالبان کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے دعویٰ کیا کہ طالبان ٹھوٹ پوٹ کا شکار ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ پختون بھائیوں کی مدد کے لیے دوسرے صوبے بھی آگے بڑھیں، عوام کو شہید کیا جارہا ہے، افغانستان اور پاکستان کے عوام ایک ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں پارلیمنٹ سپریم ہوتی ہے، پارلیمنٹ نے سفارشات بنائی ہیں، جس کی وجوہات ہوتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا کہ شہنشاہ پنجاب سے عرض ہے کہ صدر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے قبل سوچیں کہ صدر آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر ہیں۔ نادرا ملازمین کے حوالے سے رحمن ملک کا کہنا تھا کہ نادرا کے کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے، وزیراعظم ایک ہفتے کے اندر لیٹربھجوادیں گے۔ آج ایشیا کپ فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپنے ہیروز کے لیے دعا ہے کہ وہ کپ جیت کے وطن واپس آئیں۔

مزید خبریں :