پاکستان
22 مارچ ، 2012

سندھ اسمبلی میں ارباب غلام رحیم کی نشست خالی قرار دیدی گئی

سندھ اسمبلی میں ارباب غلام رحیم کی نشست خالی قرار دیدی گئی

کراچی…سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی سندھ اسمبلی میں نشست خالی قرار دیدی گئی ہے۔سندھ اسمبلی میں وزیربلدیات آغاسراج درانی نے ارباب غلام رحیم کی اسمبلی سے غیرحاضری پران کی نشست خالی قراردیئے جانے کی تحریک پیش کی،ان کا کہناتھا کہ یہ کیسی روایت ہے کہ منتخب ہونیوالے چارچارسال تک ایوان سے غائب رہیں، پیر مظہر نے کہاکہ ایوان نے بہت چھٹیاں دیدی، ارباب رحیم دبئی سے بیٹھ کرخطاب کررہے ہیں،ایازسومروکاکہناتھاکہ ارباب رحیم عوام کی خدمت میں سو فیصد ناکام ہوئے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل سندھ فتح ملک نے رکن اسمبلی کی غیر حاضری سے متعلق ایوان کوقانونی پہلووٴں پر بریفنگ دی۔جس کے بعدنشست کوخالی قرار دینے کی تحریک متفقہ طور پرمنظور کرلی گئی اوراسپیکرنثاراحمد کھوڑونے سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کی نشست خالی قرار دیدی۔

مزید خبریں :