22 مارچ ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کو بنگالی جادو کا شکار نہ ہونے کا پیغام دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے فائنل میچ کے لئے دئے گئے پیغام میں فردوس عاشق اعون نے ٹیم کو نیک تمناوں کا پیغام دیتے ہوئے نصیحت کی ہے کہ وہ بنگالی جادو کا شکار نہ ہوں اور جلد پولین واپسی کی لائن نہ لگائیں۔