22 مارچ ، 2012
فیصل آباد… بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے پر فیصل آباد کے تاجروں نے 27مارچ کو ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے شہر کی تمام صنعتی تنظیموں کا مشترکا اجلاس ہوا جس میں صنعتکاروں کی جانب سے بجلی کے بل نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔