22 مارچ ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے پنجاب کی انڈسٹریز کو ہفتے میں 5 دن گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم میں تبدیلی سے گیس فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، بھارت سے ایل این جی کی درآمد پر غور کررہے ہیں۔ وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ رواں سال سسٹم میں 325 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس آجائیگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے سرحد پر لائن بچھا کر ایل این جی دینے کی پیش کش کی ہے، بھارت سے ایل این جی کی درآمد پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے موسم میں تبدیلی سے گیس فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگئی جس کے بعد پنجاب کی انڈسٹریز کو ہفتے میں 5 دن گیس فراہم کی جائے گی۔