23 مارچ ، 2012
دیر. . . . .دیر کالونی میں نامعلوم افراد نے جائیداد کے تنازعے پر ایف آئی اے اہلکار کا قتل کر دیا۔ پشاور پولیس کے مطابق دیر کالونی میں نامعلوم افراد نے ایف آئی اے اہلکار سید افتخار پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گئے۔ مقتول کی بیوہ نے تھانہ پہاڑی پورہ میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد جیو نیوز کو بتایا کہ سید افتخار پشاور ائیر پورٹ پر پی اے ٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات تھے۔ جنہیں جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے۔