Time 22 فروری ، 2025
پاکستان

انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور منہ بولی بیٹی کو نوکری نہ ملنے پربرہم، آڈیو وائرل

انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور منہ بولی بیٹی کو نوکری نہ ملنے پربرہم، آڈیو وائرل
جیونیوز سے گفتگو میں قاضی انور نے آڈیو میں اپنی آواز کی تصدیق کی— فوٹو:فائل

انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور منہ بولی بیٹی کو نوکری نہ ملنے پربرہم ہوگئے۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کی آڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ڈاکٹرفوزیہ شاہین کی سلیکشن ہوئی لیکن لیٹر نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت میں کوآرڈی نیشن ہی نہیں، وزیراعلیٰ کی بات کو ایڈووکیٹ جنرل فوقیت ہی نہیں دےرہے۔

جیونیوز سے گفتگو میں قاضی انور نے آڈیو میں اپنی آواز کی تصدیق کی اور کہا کہ میری آواز ہے، ہائیکورٹ سے نکلا تو کسی نے ریکارڈ کرکے وائرل کی۔

انہوں نے کہاکہ میری منہ بولی بیٹی ڈاکٹرفوزیہ کومیرٹ پرنوکری نہ ملنےپریہ کہا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ معظم بٹ ایڈووکیٹ نے مجھ پرصوبائی حکومت سے 50 کروڑ روپے لینےکا الزام لگایا، معظم بٹ ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج رہا ہوں۔

قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ معظم بٹ کو عدالت میں ثبوت پیش کرنا ہوں گے۔

خیال رہے کہ قاضی انور پختونخوا حکومت کی گڈ گورننس کمیٹی میں بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :