Time 23 فروری ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی پیر پگارا سے ملاقات

پی ٹی آئی سمیت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کی پیر پگارا سے ملاقات
جی ڈی اے نے ہماری دعوت قبول کی ہے، ملک بھر سے نمائندگی آئے گی کہ پاکستان کو کیسے بچانا ہے: اسد قیصر/ فائل فوٹو 

کراچی: پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے  پیر پگارا سمیت جے ڈی اے قیادت سے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور اپوزيشن اتحاد کے رہ نماؤں نے کراچی میں پیر پگارا صبغت اللّٰہ شاہ راشدی، جی ڈی اے رہنما صدر الدین شاہ راشدی سے ملاقات کی جس دوران اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ 

اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ جی ڈی اے نے ان کی دعوت قبول کی ہے، ملک بھر سے نمائندگی آئے گی کہ پاکستان کو کیسے بچانا ہے، ضرورت ہے کہ پوری قوم نکلے، پیپلز پارٹی نے بڑا مایوس کیا۔ 

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست عوام کی سیاست ہے، پورے ملک میں لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کا ایک مقام ہے، انہوں نے وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔

جی ڈی اے رہنما صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ تمام ایشوز پر کھل کر بات ہوئی، خواہش ہے ہم سب مل کر پاکستان اور آئین کو مضبوط کریں۔ 

مزید خبریں :