Time 22 فروری ، 2025
پاکستان

چترال کےگول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مارخور کا کامیاب شکارکرلیا

چترال کےگول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مارخور کا کامیاب شکارکرلیا
شکار کے سینگ اور کھال کو باہر نہیں لے جایاجاسکتا،فوٹو: فیس بک

چترال کےگول نیشنل پارک میں امریکی شکاری نے مارخور کا کامیاب شکارکرلیا۔

ڈی ایف او  وائلڈ لائف رضوان اللہ یوسفزئی کے مطابق رواں سال کایہ تیسرا اور رمبور وادی میں پہلا نان ایکسپورٹ ایبل شکار  تھا، شکار کے سینگ اور  کھال کو  باہر نہیں لے جایاجاسکتا۔

امریکی شکاری جیمز واکر کرافورڈ  نے 42 ہزار 500 امریکی ڈالر (تقریباًایک کروڑ 19 لاکھ روپے)  ادا کرکے 10 سال کی عمر کے مارخور کا شکار کیا۔

رضوان اللہ یوسفزئی کا کہنا ہےکہ یہ شکار اس علاقے میں کامیاب کنزرویشن کا نتیجہ ہے، جہاں مستقبل میں ایکسپورٹیبل ہنٹنگ پرمٹ بھی جاری کیا جائےگا۔

علاقے میں پہلی بار مارخور کے شکار پر کیلاشی مرد اور خواتین نے روایتی ڈانس کرکے خوشی کا اظہار کیا۔


مزید خبریں :