پاکستان
23 مارچ ، 2012

دشت سے اغوا ہونیوالا کراچی کا ٹرانسپورٹر بلیلی سے بازیاب

بلیلی. . .. . دو مہینے قبل ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے اغوا ہونیوالا کراچی کا ٹرانسپورٹر بلیلی کے علاقے سے بازیاب کرالیا گیا ۔کوئٹہ ایئرپورٹ پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے بلیلی کے علاقے سے ایک شخص کو بازیاب کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق بازیاب ہونیوالے شخص عامر نواب کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ٹرانسپورٹر ہے۔ عامر نواب کو 2مہینے قبل ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے اغوا کیا گیا تھا۔عامر نواب کو اغوا کاروں نے ایک گھر میں چھپایا ہواتھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عامر نواب کو بازیاب کرالیا۔ملزمان فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :