23 مارچ ، 2012
کراچی . . . .کراچی میں 42 ویں کل پاکستان محفل نعت کی تقریب میں نعت خوانوں نے نعتیہ اشعار پیش کرکے سماں باندھ دیا۔کراچی کے علاقے جامع مسجد بغدادی مارٹن کوارٹرز میں نعتیہ محفل میں نعت خواہوں نے سرکاردوعالم،نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ کی شان رسالت بیان کی اورنبی کریمﷺ کے اسوہء حسنہ پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ایسی نعتیہ محافل اور مقابلوں کے ذریعے عاشقان رسولﷺ کا ایک ایسا لشکر تشکیل دیا جائے گا جو بارگاہ رسالت میں رہتی دنیا تک گلہائے عقیدت پیش کرتے رہیں گے۔اس موقع پر معروف نعت خواہوں نے کے سامنے اپنی عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان نعت خواہوں نے محفل مین سماں باندھ دیا۔