23 مارچ ، 2012
ملتان. . .. ملتان میں گاڑی میں آگ لگنے سے نامعلوم شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔پولیس کے مطابق انہیں اطلاع دی گئی کہ شمس آباد کالونی میں خواتین پارک کے نزدیک ایک گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے۔پولیس موقع پر پہنچی تو گاڑی مکمل طور پر جل گئی تھی اور اس میں بیٹھا ہوا نامعلوم شخص بھی جھلس کر ہلاک ہو چکا تھا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔