پاکستان
23 مارچ ، 2012

ثمینہ اخترزیادتی کیس،لاپرواہی برتنے پر2ڈی ایس پیزمعطل

فیصل آباد. . . .انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمان نے فیصل آباد میں ثمینہ اختر زیادتی کیس کے سلسلہ میں لاپرواہی اورغفلت برتنے پر فیصل آباد کے2ڈی ایس پیز کو معطل کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نبیلہ غضنفرکے مطابق معطل کئے گئے ڈی ایس پیز میں محمد اکمل اور خالد محمودشامل ہیں۔آئی جی پنجاب نیڈی ایس پی محمد ناصر سیال اور اس وقت کے سی پی او فیصل آباد ایس ایس پی اسامہ ممتاز راجا سے بھی معاملے کی وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ آر پی او فیصل آباد آفتاب احمد چیمہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے میں غفلت اورکوتاہی برتنے والے دیگر جونیئر افسروں اور ہلکاروں کی انکوائری رپورٹ پیش کریں۔

مزید خبریں :