پاکستان
27 اکتوبر ، 2013

لاپتہ افراد کا مسئلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناکامی کااعتراف کرلیا

لاپتہ افراد کا مسئلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ناکامی کااعتراف کرلیا

کراچی…وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے لاپتہ افراد کے مسئلے پر ناکامی کااعتراف کرتے ہو ئے کہا ہے کہ لاپتاافرادکامسئلہ حل نہیں کرسکا،لا پتاافرادسے متعلق اپنی ناکامی کااعتراف کرتاہوں،ان کا کہنا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جو بلوچستان جائے گا مارا جائے گا۔کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورت حال میں کافی بہتری آئی ہے، پولیس اورلیویزکواپنے پیروں پرکھڑاکرناچاہتے ہیں، بلوچستان میں لاپتاافرادکامسئلہ حل نہیں کرسکا،لا پتاافرادسے متعلق اپنی ناکامی کااعتراف کرتاہوں۔کوئٹہ میں50فیصدایف سی کی چیک پوسٹیں ختم کردی ہیں۔بلوچستان مین زلزلے کے بعد کی صورت ھال پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے 40سے50ارب روپے درکار ہیں ۔براہمداغ بگٹی سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا براہمداغ بگٹی سے ملاقات نہیں ہوئی،خواہش ہے کہ جلدہوجائے،مکران سمیت بعض علاقوں میں مشکلات کاسامناہے،بلوچستان کے بعض علاقوں میں حکومتی رٹ نہیں ہے،خواہش ہے کہ جلدحکومتی رٹ قائم ہوجائے۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرینگے۔

مزید خبریں :