28 اکتوبر ، 2013
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک فیکٹری میں زہریلی گیس پھیل گئی جس سے خواتین سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا ہے جس کے پھیلنے سے کئی خواتین سمیت متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔متاثرہ افراد کو ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔