28 اکتوبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع فیکٹری میں زہریلی گیس کے اخراج سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں گیس کے اخراج سے متعدد افراد بے ہوش ہوگئے جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ متاثرہ افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق چار متاثرہ خواتین کو اسپتال پہنچایا گیا ہے جن میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔ فیکٹری ملازمین کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں گیس کا اخراج نہیں ہوا، دوسری جانب کچھ خواتین کا موٴقف ہے کہ بے ہوش ہونے والی خواتین کو واش روم میں آسیب نظر آیا ہے جس کی وجہ سے فیکٹری میں بعض خواتین نے چیخنا شروع کردیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی، بھگدڑ کے باعث 25خواتین زخمی ہوگئیں۔ فیکٹری میں خواتین زیادہ تعداد میں کام کرتی ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو ذرائع، ایمبولینسیں اور فائربریگیڈ کے علاوہ رینجرز نے بھی فیکٹری کے گھیرے میں لے لیا۔