پاکستان
20 جنوری ، 2012

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر23جنوری تک ملتوی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر23جنوری تک ملتوی

لاہور… پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز بھی ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ جاری نہ رہ سکا۔ لاہور میں گوشہ امن گرانے کے معاملے پر بولنے کی اجازت نہ ملی تو اقلیتی رکن نے کورم کی نشاندہی کر کے اجلاس 23 جنوری تک ملتوی کرا دیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت کے بارے میں وقفہ سوالات کے دوران اپوزیشن نے ملازمتوں کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے ساتھ امتیاز برتنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ صوبائی وزیر ندیم کامران کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں میرٹ کے مطابق ملازمتیں دی جاتی ہیں۔ اپوزیشن رکن شہزاد الہٰی نے لاہور میں گوشہ امن گرانے کے معاملے پر بولنا چاہا تاہم اسپیکر نے انہیں روک دیا۔ اقلیتی رکن کا کہنا تھا کہ انہیں بات نہ کرنے دی گئی تو ایوان نہیں چلے گا۔ شہزاد الٰہی کی نشاندہی پر کورم پورا نہ نکلا جس پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

مزید خبریں :