23 مارچ ، 2012
ملتان…ملتان میں بجلی کی قیمتوں اور ٹریفک چالان کے جرمانوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشہ کو احتجاجا آگ لگا دی اور خود سوزی کی کوشش کی تاہم ساتھی مظاہرین نے بچا لیا۔ملتان کے چوک کچہری پر پاکستان تحریک انصاف، رکشہ ایسوسی ایشن اور متحدہ شہری محاز کی جانب سے چوک کچہری پر کئے گئے احتجاج کے دوران ایک رکشہ ڈرائیور طارق شاہ نے اپنے رکشہ کو آگ لگا دی اور اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی بھی کوشش کی جسے ساتھی مظاہرین نے پکڑ لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن بھر رکشہ چلا کر با مشکل ڈھائی سو روپے دہاڑی لگتی ہے اوپر سے ٹریفک وارڈن انہیں سات سو روپے سے ایک ہزار روپیکا جرمانہ کر دیتے ہیں دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے بھی معاشی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔