23 مارچ ، 2012
بدین… امریکن قونصلیٹ جنرل ولیم مارٹن نے کہا ہے کہ ریمنڈڈیوس اور سلالہ چیک پوسٹ حملے کے حوالے سے پاکستانی عوام میں غلط تاثر پایا جاتا ہے اور امریکہ اس تاثر کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہے۔بدین کے گاوٴں انور جمالی میں اکیس سیلاب متاثرین خاندانوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ جنرل ولیم مارٹن کا کہنا تھا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے یونائٹیڈ اسٹیٹ امریکہ مسلسل اقدامات کر رہا ہے اور آ ج یہاں دورے کا مقصد بھی یہی ہے کہ متاثرین کی صورتحال کو جانا جا سکے تا کہ ان کی مزید مدد کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ پروگرام کے تحت سندھ کے چار لاکھ متاثرین میں امدادی اشیاء جن میں خیمے اور امدادی سامان شامل ہے تقسیم کیا ہے جبکہ لاکھوں متاثرین کو صحت کی سہولیات اور پینے کا صاف پانی بھی فراہم کیا گیا ہے۔انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ دو ہزار دس کے متاثرین کی بھی متواتر امداد کی جا رہی ہے اس موقع پر آسکر ایوارڈ یافتہ امریکن اداکار سین فین اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔