پاکستان
23 مارچ ، 2012

لاہور: دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگز بنانے کی کوشش

لاہور: دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگز بنانے کی کوشش

لاہور …لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی تصویر بنائی جا رہی ہے جس میں 1300 طلباء حصہ لے رہے ہیں،دنیا کی سب سے بڑی تصویر بنانے کی کوشش لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے جس کا آغاز صبح 9بجے کیا گیا۔پینٹنگزمیں پاکستان کے چاروں صوبوں کی ثقافت،لباس،تاریخی عمارات اور دیگر اشیاء بنائی جا رہی ہیں جو مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے قومی پرچم کی صورت اختیارکرلے گی،اس پینٹنگز کا سائز42000 مربع فٹ ہے،طلباء اس تصویر کو بہت جوش وخروش سے بنارہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت فخر محسوس کر رہے ہیں،گینز ورلڈ بک میں پاکستان کا نام آئے گا۔

مزید خبریں :