پاکستان
23 مارچ ، 2012

قوم کی لوٹی دولت کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف

قوم کی لوٹی دولت کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ وہ آصف زرداری کی ڈاکہ زنی بتائے بغیر نہیں رہ سکتے،علی بابا چالیس چوروں کی لوٹ کھسوٹ کو بے نظیر کی قبر کا سہارا نہیں لینے دیں گی اور قوم کی لوٹی ہوئی دولت کو واپس لائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ لاہورمیں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ وہ ٹین پرسنٹ اور نائنٹی پرسنٹ کہنے سے کبھی باز نہیں آئیں گے آصف زرداری کو غیروں کا خوف ہوگا لیکن ہمیں نہیں ایسی زندگی کو ٹھوکر مارتے ہیں جس سے عزت، غیرت اور قومی وقار پر آنچ آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی چراگاہ بنادیا گیا جہاں غیرملکی دندناتے پھر رہے ہیں ،چند ارب ڈالروں کی خاطر ڈرون حملوں پر چب سادھی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قوم آج بنگلہ دیش سے کرکٹ میچ جیت کر خوشیاں منارہی ہے لیکن یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ بنگلہ دیش کیوں بنا، 16دسمبر 1971ء کو ایک شرابی کبابی جرنیل قوم کو گمراہ کرتا رہااور قائداعظم کے پاکستان پر ایک مدہوش جرنیل نے ایسا داغ لگایا جو مٹایا نہیں جاسکا۔

مزید خبریں :