23 مارچ ، 2012
راولپنڈی …راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے ساگری میں پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،پولیس کے مطابق جہلم میں تعینات پولیس کے وائرلیس آپریٹرعبدالوحید کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا ، وہ جمعہ کے روز چھٹی پر آیا تو ایک بار پھر جھگڑا ہوگیا۔ اس نے مشتعل ہوکر اپنی پستول سے چھ فائر کیے جس سے اس کی بیوی موقع پر ہلاک ہوگئی،ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔