پاکستان
23 مارچ ، 2012

نیٹو کو سپلائی کی بحالی ملک کی بربادی ہوگی، محمد حسین محنتی

نیٹو کو سپلائی کی بحالی ملک کی بربادی ہوگی، محمد حسین محنتی

کراچی … جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ نیٹو کو سپلائی کی بحالی ملک کی بربادی ہوگی، پارلیمنٹ نیٹو کو سامان کی بحالی سے متعلق قرار داد سے باز رہے۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ امریکا افغانستان میں شکست کھا چکا ہے، ایسے مرحلے میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی اسے تازہ دم کرنے کے مترادف ہے۔ مظاہرے میں شریک دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا کو خوش کرنے کیلئے فوجی حکمران عوام دشمن کام کرتے رہے ہیں لیکن منتخب نمائندوں کو یہ کام کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے تحت 27 مارچ کو پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔

مزید خبریں :