پاکستان
30 اکتوبر ، 2013

پاک ایران سرحد پرایرانی بارڈرفورسز کی فائرنگ، دو افراد زخمی

 پاک ایران سرحد پرایرانی بارڈرفورسز کی فائرنگ، دو افراد زخمی

کوئٹہ…پنجگورکے قریب پاک ایران سرحد پرایرانی بارڈرفورسز کے اہل کاروں نے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پنجگور کے قریب پاک ایران سرحد پر ایرانی بارڈر فورسز نے ایرانی سرحد سے پاکستانی سرحد میں داخل ہونے والی ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ،تاہم مشتبہ افراد پاکستانی سرحد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے بعد میں واقعے کی اطلاع پر پاکستانی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا جن سے تین گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں،گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :