پاکستان
23 مارچ ، 2012

وادی تیراہ میں لشکر اسلام کے مرکز پر خود کش حملہ، 5 افراد ہلاک، 7 زخمی

وادی تیراہ میں لشکر اسلام کے مرکز پر خود کش حملہ، 5 افراد ہلاک، 7 زخمی

خیبر ایجنسی … خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں خود کش حملہ میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وادی تیراہ میں کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس میں 5 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان نے وادی تیراہ میں خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :