پاکستان
20 جنوری ، 2012

حسین حقانی کی اہلیہ کا”ٹوئٹر“پیغام

واشنگٹن…جنگ نیوز… امریکا میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی کی اہلیہ اور پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی نے کہاہے کہ ایک امریکی شہری کو انصاف کے تقاضے روندنے کے لیے پاکستان آنے اور جانے کی اجازت مل گئی ہے ،میرے محب وطن شوہر کو غدار ثابت کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ” ٹوئٹر“ پرجاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں فرح ناز اصفہانی نے کہاکہ حسین حقانی ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور انہوں نے امریکا سے تعلقات کی بہتری میں اہم کردار اداکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک امریکی شہری کو انصاف کے تقاضے روندنے کے لیے پاکستان آنے اور جانے کی اجازت مل گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میرے محب وطن شوہر کو غدار ثابت کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :