23 مارچ ، 2012
ملتان … چوڑی بازار میں 3 منزلہ عمارت گر گئی متعدد افراد ملبے تلے دب گئے، 6 بچوں کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے چوڑی بازار میں تین منزلہ عمارت گر گئی جس میں بچوں کا ٹیوشن سینٹر قائم تھا، 6 بچوں کو زخمی حالت میں عمارت سے نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں بجلی کی بندش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور روشنی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کا کام رک گیا۔ ذرائع کے مطابق چوڑی بازار کے علاقے میں رات آٹھ بجے شیڈول کے مطابق بجلی بند ہوتی ہے۔