کھیل
01 نومبر ، 2013

دبئی :پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف

دبئی :پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف

دبئی…پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پروٹیز کو جیت کے لیے 210رنز کا ہدف دیا ہے۔ واضح رہے کہ مصباح الیون اننگز کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 209رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اس سے قبل دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، جس کے خاطر خواہ نتائج نہ نکلے اور گرین شرٹس ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد58،محمد حفیظ26،کپتان مصباح 25اور شاہد آفریدی 26قابل ذکر بیٹسمین تھے۔انکے علاوہ کوئی اور پاکستانی بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں مرکزی کردار میک لارین 4وکٹ اور مورنی مورکل 3وکٹ نے ادا کیا انکے علاوہ پارنیل اور عمران طاہر نے بھی ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ سیریز میں جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :