دنیا
24 مارچ ، 2012

بھارتی وزیراعظم کانفرنس میں شرکت کیلئے سیول روانہ

 بھارتی وزیراعظم کانفرنس میں شرکت کیلئے سیول روانہ

نئی دہلی… بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ سیول میں ہونیوالی جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے جنوبی کوریا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے اس دورے کے موقع پر وزیراعظم من موہن سنگھ سیول میں جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرینگے جس میں امریکی صدر باراک اوبامہ سمیت 57 ممالک کے سربراہ شرکت کرینگے کانفرنس میں گلوبل جوہری ہتھیاروں کو دہشتگردوں سے درپیش خطرات ا ور اس سلسلے میں حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیا جائیگا ۔ وزیراعظم من موہن سنگھ اپنے اس دورے کے موقع پر کوریائی ہم منصب لی مائیونگ بیگک سے بھی ملاقات کرکے ویزوں کے اجراء سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔

مزید خبریں :