24 مارچ ، 2012
نئی دہلی… بھارت میں ماؤ باغیوں نے بی جے ڈی کے رکن اسمبلی جہائنہ ہیکاکاکو اغواء کر لیا۔ وزیر اعلیٰ او دیثہ ناوین ہاتنائیک نے اپنے پارٹی رکن کے اغواء کے معاملے پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ ماؤ باغیوں نے ضلع کوراپیوٹ میں ہیکاکا کو اس وقت اغواء کیا جب وہ دفتر سے گھر جا رہے تھے کہ اچانک پچاس سے زائد مسلح باغیوں نے انکی گاڑی راکی اور انکے ڈرائیور اور محافظ کو گن پوائنٹ پر رکھ کر ہیکاکا کو اٹھا کر اپنی گاڑی میں ڈالا اور قریبی جنگل میں لے گئے، وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے فوری طور پر اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر کے مغوی پارٹی رکن کی بازیابی کیلئے بات چیت کی ہے۔